سنن النسائي - حدیث 2107

كِتَابُ الصِّيَامِ ذِكْرُ الِاخْتِلَافِ عَلَى مَعْمَرٍ فِيهِ صحيح أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ قَالَ أَنْبَأَنَا حِبَّانُ بْنُ مُوسَى خُرَاسَانِيٌّ قَالَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا دَخَلَ رَمَضَانُ فُتِحَتْ أَبْوَابُ الرَّحْمَةِ وَغُلِّقَتْ أَبْوَابُ جَهَنَّمَ وَسُلْسِلَتْ الشَّيَاطِينُ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 2107

کتاب: روزے سے متعلق احکام و مسائل اس روایت میں معمر کے شاگردوں کے اختلاف کا بیان حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے منقول ہے، نبیﷺ نے فرمایا: ’’جب رمضان المبارک شروع ہوتا ہے تو رحمت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں، جہنم کے دروازے بند کر دیے جاتے ہیں اور شیاطین قید کر دیے جاتے ہیں۔‘‘