سنن النسائي - حدیث 2068

كِتَابُ الْجَنَائِزِ التَّعَوُّذُ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ صحيح الإسناد أَخْبَرَنَا هَنَّادٌ، عَنْ أَبِي مُعَاوِيَةَ، عَنْ الْأَعْمَشِ، عَنْ شَقِيقٍ، عَنْ مَسْرُوقٍ، عَنْ عَائِشَةَ، دَخَلَتْ يَهُودِيَّةٌ عَلَيْهَا فَاسْتَوْهَبَتْهَا شَيْئًا، فَوَهَبَتْ لَهَا عَائِشَةُ، فَقَالَتْ: أَجَارَكِ اللَّهُ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ، قَالَتْ عَائِشَةُ: فَوَقَعَ فِي نَفْسِي مِنْ ذَلِكَ، حَتَّى جَاءَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لَهُ فَقَالَ: «إِنَّهُمْ لَيُعَذَّبُونَ فِي قُبُورِهِمْ عَذَابًا تَسْمَعُهُ الْبَهَائِمُ»

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 2068

کتاب: جنازے سے متعلق احکام و مسائل عذاب قبر سے بچاؤ کی دعاکرنا حضرت مسروق سے روایت ہے کہ ایک یہودی عورت حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس آئی اور ان سے کوئی چیز مانگی۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے وہ چیز اسے دے دی۔ تو اس نے کہا: اللہ تعالیٰ تجھے عذاب قبر سے بچائے۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: ’’مجھے اس بارے میں کچھ تردد ہوا حتی کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے تو میں نے یہ بات آپ سے بیان کی۔ آپ نے فرمایا: ’’یقینا ان (یہودیوں) کو ان کی قبروں میں عذاب ہوتا ہے حتی کہ جانور اسے سنتے ہیں۔‘‘