سنن النسائي - حدیث 2063

كِتَابُ الْجَنَائِزِ التَّعَوُّذُ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ صحيح أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ سَوَّادِ بْنِ الْأَسْوَدِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ ابْنِ وَهْبٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ يَزِيدَ، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: «سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعْدَ ذَلِكَ يَسْتَعِيذُ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ»

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 2063

کتاب: جنازے سے متعلق احکام و مسائل عذاب قبر سے بچاؤ کی دعاکرنا حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کے بعد عذاب قبر سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگتے سنا۔
تشریح : ’’اس کے بعد‘‘ اشارہ ہے یہودی عورت کی بات کی طرف جس نے عذاب قبر کی بات کی تھی۔ اس کی تفصیل آگے حدیث نمبر ۲۰۶۶ میں آ رہی ہے۔ ’’اس کے بعد‘‘ اشارہ ہے یہودی عورت کی بات کی طرف جس نے عذاب قبر کی بات کی تھی۔ اس کی تفصیل آگے حدیث نمبر ۲۰۶۶ میں آ رہی ہے۔