سنن النسائي - حدیث 2059

كِتَابُ الْجَنَائِزِ عَذَابُ الْقَبْرِ صحيح أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ مَرْثَدٍ، عَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَيْدَةَ، عَنْ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: {يُثَبِّتُ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا بِالْقَوْلِ الثَّابِتِ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَفِي الْآخِرَةِ} [إبراهيم: 27]، قَالَ: نَزَلَتْ فِي عَذَابِ الْقَبْرِ، يُقَالُ لَهُ: مَنْ رَبُّكَ؟ فَيَقُولُ: رَبِّيَ اللَّهُ، وَدِينِي دِينُ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَذَلِكَ قَوْلُهُ: {يُثَبِّتُ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا بِالْقَوْلِ الثَّابِتِ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَفِي الْآخِرَةِ} [إبراهيم: 27]

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 2059

کتاب: جنازے سے متعلق احکام و مسائل عذاب قبر حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’یہ آیت عذاب قبر کے بارے میں نازل ہوئی ہے: (یثبت اللہ الذین امنوا ……… وفی الاخرۃ) ’’اللہ تعالیٰ ایمان والوں کو دنیا و آخرت (قبرر) میں درست بات پر قائم رکھتا ہے۔‘‘ میت سے پوچھا جاتا ہے: تیرا رب کون ہے؟ مومن کہتا ہے: میرا رب اللہ ہے۔ اور میرے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔ یہ مطلب ہے اس فرمان الٰہی کا: (یثبت اللہ الذین امنوا ………… وفی الاخرۃ) ’’اللہ تعالیٰ ایمان والوں کو دنیا و پخرت (قبر) میں صحیح بات پر قائم رکھتا ہے۔‘‘