ذِكْرُ مَا يُوجِبُ الْغُسْلَ وَمَا لَا يُوجِبُهُ ذِكْرُ الِاغْتِسَالِ مِنْ الْحَيْضِ صحيح أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُرْوَةَ وَعَمْرَةَ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ أُمَّ حَبِيبَةَ خَتَنَةَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَتَحْتَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ اسْتُحِيضَتْ سَبْعَ سِنِينَ اسْتَفْتَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي ذَلِكَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ هَذِهِ لَيْسَتْ بِالْحَيْضَةِ وَلَكِنْ هَذَا عِرْقٌ فَاغْتَسِلِي وَصَلِّي
کتاب: کون سی چیزیں غسل واجب کرتی ہیں اور کون سی نہیں؟ حیض (کےاختتام )سے غسل کا ذکر حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ حضرت ام حبیبہ رضی اللہ عنہا جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سالی اور حضرت عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ کی بیوی تھیں، وہ سات سال تک استحاضہ میں مبتلا رہیں۔ انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کی بابت پوچھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’یہ حیض کا خون نہیں، بلکہ یہ تو کسی رگ کا خون ہے۔ تم (حیض ختم ہونے پر) غسل کر لیا کرو اور نماز پڑھا کرو (خواہ استحاضہ جاری رہے۔‘‘)