كِتَابُ الْجَنَائِزِ الْأَمْرُ بِالِاسْتِغْفَارِ لِلْمُؤْمِنِينَ صحيح أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: لَمَّا مَاتَ النَّجَاشِيُّ، قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «اسْتَغْفِرُوا لَهُ»
کتاب: جنازے سے متعلق احکام و مسائل
مومنین کےلیے استغفار کرنے کاحکم ہے
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ جب حضرت نجاشی رحمہ اللہ فوت ہوئے تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ان کے لیے بخشش کی دعا کرو۔‘‘
تشریح :
معلوم ہوا کسی کی وفات کی اطلاع ملنے پر (انا للہ و انا الیہ راجعون) پڑھنے کے ساتھ اس کے لیے بخشش کی دعا بھی کرنی چاہیے تاکہ اللہ تعالیٰ ہمیں بھی معاف فرمائے۔
معلوم ہوا کسی کی وفات کی اطلاع ملنے پر (انا للہ و انا الیہ راجعون) پڑھنے کے ساتھ اس کے لیے بخشش کی دعا بھی کرنی چاہیے تاکہ اللہ تعالیٰ ہمیں بھی معاف فرمائے۔