سنن النسائي - حدیث 2025

كِتَابُ الْجَنَائِزِ الصَّلَاةُ عَلَى الْقَبْرِ صحيح أَخْبَرَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ مَسْعُودٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا خَالِدٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ سُلَيْمَانَ الشَّيْبَانِيِّ، عَنْ الشَّعْبِيِّ، أَخْبَرَنِي مَنْ «مَرَّ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى قَبْرٍ مُنْتَبِذٍ، فَأَمَّهُمْ، وَصَفَّ خَلْفَهُ»، قُلْتُ: مَنْ هُوَ يَا أَبَا عَمْرٍو؟ قَالَ: ابْنُ عَبَّاسٍ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 2025

کتاب: جنازے سے متعلق احکام و مسائل قبر پرجنازہ پڑھنا حضرت شعبی سے روایت ہے کہ مجھے اس صحابی نے بتایا جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک علیحدہ بنی ہوئی قبر کے پاس سے گزرے تھے، آپ نے امامت فرمائی اور انھوں (ابن عباس اور دوسرے لوگوں) نے آپ کے پیچھے صف بندی کی۔ شعبی سے پوچھا گیا: وہ کون سے صحابی ہیں؟ انھوں نے کہا: حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما۔