سنن النسائي - حدیث 2017

كِتَابُ الْجَنَائِزِ دَفْنُ الْجَمَاعَةِ فِي الْقَبْرِ الْوَاحِدِ صحيح أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُبَارَكِ، قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ الْمُغِيرَةِ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عَامِرٍ قَالَ: لَمَّا كَانَ يَوْمُ أُحُدٍ أَصَابَ النَّاسَ جَهْدٌ شَدِيدٌ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «احْفِرُوا وَأَوْسِعُوا، وَادْفِنُوا الِاثْنَيْنِ وَالثَّلَاثَةَ فِي قَبْرٍ»، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَمَنْ نُقَدِّمُ؟ قَالَ: «قَدِّمُوا أَكْثَرَهُمْ قُرْآنًا»

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 2017

کتاب: جنازے سے متعلق احکام و مسائل ایک سے زیادہ افراد کو ایک قبر میں دفن کرنا ‏ حضرت ہشام بن عامر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جنگ احد کے دن لوگوں کو سخت تکلیف پہنچی تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’قبریں کھودو، کشادہ کھودو اور دو دو، تین تین شہداء کو ایک ایک قبر میں دفن کرو۔‘‘ انھوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! ہم کس کو آگے (قبلے کی طرف) رکھیں؟ آپ نے فرمایا: ’’جو ان میں سے زیادہ قرآن پڑھا ہوا ہو۔‘‘
تشریح : تفصیل کے لیے دیکھیے، حدیث: ۲۰۱۲۔ تفصیل کے لیے دیکھیے، حدیث: ۲۰۱۲۔