سنن النسائي - حدیث 2014

كِتَابُ الْجَنَائِزِ وَضْعُ الثَّوْبِ فِي اللَّحْدِ صحيح - أَخْبَرَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ مَسْعُودٍ، عَنْ يَزِيدَ وَهُوَ ابْنُ زُرَيْعٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي جَمْرَةَ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: «جُعِلَ تَحْتَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ دُفِنَ قَطِيفَةٌ حَمْرَاءُ»

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 2014

کتاب: جنازے سے متعلق احکام و مسائل لحدمیں میت کے نیچے الگ کپڑا رکھنا ؟ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دفن کیا گیا تو آپ کے نیچے سرخ رنگ کی ایک چادر بچھائی گئی۔
تشریح : مسنون کفن تین کپڑے ہی ہیں۔ آج کل عمل بھی اسی پر ہے، البتہ اگر نیچے زائد چادر بچھا لی جائے تو اس حدیث کی رو سے جائز ہے۔ مزید تفصیل کے لیے دیکھیے: (ذخیرۃ العقبی شرح سنن النسائي: ۳۶۴/۱۹- ۳۶۹) مسنون کفن تین کپڑے ہی ہیں۔ آج کل عمل بھی اسی پر ہے، البتہ اگر نیچے زائد چادر بچھا لی جائے تو اس حدیث کی رو سے جائز ہے۔ مزید تفصیل کے لیے دیکھیے: (ذخیرۃ العقبی شرح سنن النسائي: ۳۶۴/۱۹- ۳۶۹)