سنن النسائي - حدیث 2010

كِتَابُ الْجَنَائِزِ اللَّحْدُ وَالشَّقُّ صحيح أَخْبَرَنَا هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍ، عَنْ إِسْمَعِيلَ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدٍ، أَنَّ سَعْدًا لَمَّا حَضَرَتْهُ الْوَفَاةُ قَالَ: «أَلْحِدُوا لِي لَحْدًا، وَانْصِبُوا عَلَيَّ نَصْبًا، كَمَا فُعِلَ بِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ»

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 2010

کتاب: جنازے سے متعلق احکام و مسائل لحد اور شق حضرت عامر بن سعد سے روایت ہے کہ جب (والد محترم) حضرت سعد رضی اللہ عنہ کی وفات کا وقت قریب آیا تو انھوں نے فرمایا: میرے لیے لحد بنانا اور پھر اینٹیں لگا دینا جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے کیا گیا۔
تشریح : ’’اینٹیں لگا دینا‘‘ یعنی لحد کا منہ بند کرنے کے لیے۔ اور یہ سستا طریقہ ہے جبکہ شق کو ڈھانپنا مہنگا ہے۔ ’’اینٹیں لگا دینا‘‘ یعنی لحد کا منہ بند کرنے کے لیے۔ اور یہ سستا طریقہ ہے جبکہ شق کو ڈھانپنا مہنگا ہے۔