سنن النسائي - حدیث 2006

كِتَابُ الْجَنَائِزِ أَيْنَ يُدْفَنُ الشَّهِيدُ صحيح أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْأَسْوَدُ بْنُ قَيْسٍ، عَنْ نُبَيْحٍ الْعَنَزِيِّ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، «أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ بِقَتْلَى أُحُدٍ أَنْ يُرَدُّوا إِلَى مَصَارِعِهِمْ»، وَكَانُوا قَدْ نُقِلُوا إِلَى الْمَدِينَةِ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 2006

کتاب: جنازے سے متعلق احکام و مسائل شہید کو کہاں دفن کیا جائے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا تھا کہ شدائے احد کو ان کی شہادت کے میدان میں واپس لایا جائے کیونکہ ان (میں سے بعض) کو مدینہ منورہ لے جایا گیا تھا