سنن النسائي - حدیث 1998

كِتَابُ الْجَنَائِزِ بَاب ثَوَابِ مَنْ صَلَّى عَلَى جَنَازَةٍ صحيح أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، عَنْ عَوْفٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَنْ تَبِعَ جَنَازَةَ رَجُلٍ مُسْلِمٍ احْتِسَابًا فَصَلَّى عَلَيْهَا وَدَفَنَهَا فَلَهُ قِيرَاطَانِ، وَمَنْ صَلَّى عَلَيْهَا ثُمَّ رَجَعَ قَبْلَ أَنْ تُدْفَنَ فَإِنَّهُ يَرْجِعُ بِقِيرَاطٍ مِنَ الْأَجْرِ»

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 1998

کتاب: جنازے سے متعلق احکام و مسائل جنازے پڑھنے والے کاثواب حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جو شخص ثواب کی نیت سے کسی مسلمان کے جنازے کے ساتھ جائے، اس کا جنازہ پڑھے اور اسے دفن کرے تو اس کے لیے دو قیراط ہیں۔ اور جو شخص جنازہ پڑھ کر دفن سے پہلے واپس آ جائے تو وہ ایک قیراط (ثواب) کے ساتھ پلٹتا ہے۔‘‘