سنن النسائي - حدیث 1994

كِتَابُ الْجَنَائِزِ فَضْلُ مَنْ صَلَّى عَلَيْهِ مِائَةٌ صحيح - أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ زُرَارَةَ، قَالَ: أَنْبَأَنَا إِسْمَعِيلُ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ، رَضِيعٍ لِعَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، عَنْ عَائِشَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «لَا يَمُوتُ أَحَدٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ فَيُصَلِّي عَلَيْهِ أُمَّةٌ مِنَ النَّاسِ فَيَبْلُغُوا أَنْ يَكُونُوا مِائَةً، فَيَشْفَعُوا إِلَّا شُفِّعُوا فِيهِ»

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 1994

کتاب: جنازے سے متعلق احکام و مسائل جس شخص کے جنازے میں سو مسلمان ہوں‘اس کی فضیلت حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جو مسلمان فوت ہو جائے، پھر اس پر مسلمانوں کی ایک جماعت جنازہ پڑھے جو ایک سو تک پہنچتے ہوں اور وہ اس کے لیے سفارش کریں تو لازماً ان کی سفارش اس کے حق میں قبول کی جاتی ہے۔‘‘