سنن النسائي - حدیث 1984
كِتَابُ الْجَنَائِزِ عَدَدُ التَّكْبِيرِ عَلَى الْجَنَازَةِ صحيح أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ مُرَّةَ، عَنْ ابْنِ أَبِي لَيْلَى، أَنَّ زَيْدَ بْنَ أَرْقَمَ صَلَّى عَلَى جَنَازَةٍ فَكَبَّرَ عَلَيْهَا خَمْسًا، وَقَالَ: «كَبَّرَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ»
ترجمہ سنن نسائی - حدیث 1984
کتاب: جنازے سے متعلق احکام و مسائل
جنازے میں تکبیروں کی تعداد
حضرت ابن ابی لیلیٰ سے منقول ہے کہ حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہ نے ایک میت کا جنازہ پڑھا تو اس پر پانچ تکبیریں کہیں، پھر فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (بعض اوقات) پانچ تکبیریں بھی کہی ہیں۔
تشریح :
تفصیل کے لیے دیکھیے، فائدہ حدیث: ۱۹۸۲۔
تفصیل کے لیے دیکھیے، فائدہ حدیث: ۱۹۸۲۔