سنن النسائي - حدیث 1975

كِتَابُ الْجَنَائِزِ الصُّفُوفُ عَلَى الْجَنَازَةِ صحيح أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ، قَالَ: أَنْبَأَنَا إِسْمَعِيلُ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِنَّ أَخَاكُمْ قَدْ مَاتَ، فَقُومُوا فَصَلُّوا عَلَيْهِ»، فَصَفَفْنَا عَلَيْهِ صَفَّيْنِ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 1975

کتاب: جنازے سے متعلق احکام و مسائل جنازے پرصفیں باندھنا حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’تمھارا بھائی فوت ہوگیا ہے۔ اٹھو! اس کا جنازہ پڑھو۔‘‘ تو ہم نے اس کے جنازے میں دو صفیں بنائیں۔