سنن النسائي - حدیث 1973

كِتَابُ الْجَنَائِزِ الصُّفُوفُ عَلَى الْجَنَازَةِ صحيح أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ، قَالَ: أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، «أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَعَى لِلنَّاسِ النَّجَاشِيَّ الْيَوْمَ الَّذِي مَاتَ فِيهِ، ثُمَّ خَرَجَ بِهِمْ إِلَى الْمُصَلَّى، فَصَفَّ بِهِمْ فَصَلَّى عَلَيْهِ وَكَبَّرَ أَرْبَعَ تَكْبِيرَاتٍ»

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 1973

کتاب: جنازے سے متعلق احکام و مسائل جنازے پرصفیں باندھنا حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو حضرت نجاشی رحمہ اللہ کی وفات کی اطلاع ان کی وفات ہی کے دن فرمائی تھی، پھر پ لوگوں کو ساتھ لے کر جنازہ گاہ میں گئے۔ ان کی صف بندی کی اور ان کا جنازہ پڑھایا۔ اور چار تکبیریں کہیں۔