سنن النسائي - حدیث 1972

كِتَابُ الْجَنَائِزِ الصُّفُوفُ عَلَى الْجَنَازَةِ صحيح أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ عَنْ حَفْصِ بْنِ غِيَاثٍ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ عَطَاءٍ عَنْ جَابِرٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ أَخَاكُمْ النَّجَاشِيَّ قَدْ مَاتَ فَقُومُوا فَصَلُّوا عَلَيْهِ فَقَامَ فَصَفَّ بِنَا كَمَا يُصَفُّ عَلَى الْجَنَازَةِ وَصَلَّى عَلَيْهِ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 1972

کتاب: جنازے سے متعلق احکام و مسائل جنازے پرصفیں باندھنا حضرت جابر رضی اللہ ہنہ سے مروی ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’تمھارا (اسلامی) بھائی نجاشی فوت ہو گیا ہے۔ اٹھو، اس کا جنازہ پڑھو۔‘‘ آپ کھڑے ہوئے اور ہماری صف بندی فرمائی جیسے جنازے میں صف بندی کی جاتی ہے، پھر اس کا جنازہ پڑھا۔
تشریح : ’’صف بندی فرمائی‘‘ یعنی باقاعدہ جنازہ پڑھا، نہ کہ صرف دعا کی۔ غائبانہ نماز جنازہ کی بحث حدیث نمبر ۱۹۴۸ میں گزر چکی ہے، ملاحظہ فرمائیں۔ ’’صف بندی فرمائی‘‘ یعنی باقاعدہ جنازہ پڑھا، نہ کہ صرف دعا کی۔ غائبانہ نماز جنازہ کی بحث حدیث نمبر ۱۹۴۸ میں گزر چکی ہے، ملاحظہ فرمائیں۔