سنن النسائي - حدیث 1923

كِتَابُ الْجَنَائِزِ الْقِيَامُ لِجَنَازَةِ أَهْلِ الشِّرْكِ صحيح أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ قَالَ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ عَنْ هِشَامٍ ح و أَخْبَرَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ مَسْعُودٍ قَالَ حَدَّثَنَا خَالِدٌ قَالَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ مِقْسَمٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ مَرَّتْ بِنَا جَنَازَةٌ فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقُمْنَا مَعَهُ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّمَا هِيَ جَنَازَةُ يَهُودِيَّةٍ فَقَالَ إِنَّ لِلْمَوْتِ فَزَعًا فَإِذَا رَأَيْتُمْ الْجَنَازَةَ فَقُومُوا اللَّفْظُ لِخَالِدٍ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 1923

کتاب: جنازے سے متعلق احکام و مسائل مشرکین کے جنازے کے لیے کھڑاہونا حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ ہمارے پاس سے ایک جنازہ گزرا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوگئے۔ ہم بھی آپ کے ساتھ کھڑے ہوگئے۔ (بعد میں) میں نے آپ سے کہا: اے اللہ کے رسول! یہ تو ایک یہودی عورت کا جنازہ تھا! آپ نے فرمایا: ’’موت گھبراہٹ والی چیز ہے لہٰذا جب تم کوئی جنازہ دیکھو تو کھڑے ہو جاؤ۔‘‘حدیث کے یہ الفاظ خالد راوی کے بیان کردہ ہیں۔
تشریح : تفصیل کے لیے دیکھیے حدیث نمبر 1915۔ تفصیل کے لیے دیکھیے حدیث نمبر 1915۔