سنن النسائي - حدیث 1914

كِتَابُ الْجَنَائِزِ السُّرْعَةُ بِالْجَنَازَة صحيح أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ عَنْ إِسْمَعِيلَ وَهُشَيْمٌ عَنْ عُيَيْنَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي بَكْرَةَ قَالَ لَقَدْ رَأَيْتُنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَإِنَّا لَنَكَادُ نَرْمُلُ بِهَا رَمَلًا وَاللَّفْظُ حَدِيثُ هُشَيْمٍ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 1914

کتاب: جنازے سے متعلق احکام و مسائل جنازے کےلیے جلدی کرنا حضرت ابوبکرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اللہ کی قسم! مجھے خوب یاد ہے کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی موجودگی میں میت کو لے کر تیز تیز چلتے تھے۔ حدیث کے مذکورہ الفاظ ہیثم کے ہیں (نہ کہ اسماعیل کے۔)
تشریح : معلوم ہوا میت کو اٹھا کر تیز چلنا چاہیے جس طرح بوجھ اٹھانے والا طبعاً تیز چلتا ہے، یہاں بھاگنا مقصود نہیں۔ معلوم ہوا میت کو اٹھا کر تیز چلنا چاہیے جس طرح بوجھ اٹھانے والا طبعاً تیز چلتا ہے، یہاں بھاگنا مقصود نہیں۔