سنن النسائي - حدیث 1880

كِتَابُ الْجَنَائِزِ بَاب النَّعْي صحيح أَخْبَرَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ قَالَ حَدَّثَنَا أَبِي عَنْ صَالِحٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو سَلَمَةَ وَابْنُ الْمُسَيَّبِ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ أَخْبَرَهُمَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَعَى لَهُمَا النَّجَاشِيَّ صَاحِبَ الْحَبَشَةِ الْيَوْمَ الَّذِي مَاتَ فِيهِ وَقَالَ اسْتَغْفِرُوا لِأَخِيكُمْ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 1880

کتاب: جنازے سے متعلق احکام و مسائل وفات کی اطلاع کرنا حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے خبر دی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حبشہ کے بادشاہ نجاشی رحمہ اللہ کی وفات کی اطلاع (بذریعۂ وحی) اسی دن دے دی تھی جس دن وہ فوت ہوئے اور فرمایا: ’’اپنے بھائی کے لیے بخشش کی دعا کرو۔‘‘
تشریح : نجاشی لقب تھا۔ نام ان کا اصحمہ تھا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے باقاعدہ صف بندی کے ساتھ ان کا جنازہ بھی پڑھایا تھا۔ تفصیل ان شاء اللہ آگے آئے گی۔ نجاشی لقب تھا۔ نام ان کا اصحمہ تھا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے باقاعدہ صف بندی کے ساتھ ان کا جنازہ بھی پڑھایا تھا۔ تفصیل ان شاء اللہ آگے آئے گی۔