سنن النسائي - حدیث 1866

كِتَابُ الْجَنَائِزِ شَقُّ الْجُيُوبِ صحيح أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَوْسٍ، عَنْ أَبِي مُوسَى، أَنَّهُ أُغْمِيَ عَلَيْهِ فَبَكَتْ أُمُّ وَلَدٍ لَهُ، فَلَمَّا أَفَاقَ، قَالَ لَهَا: أَمَا بَلَغَكِ مَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ فَسَأَلْنَاهَا: فَقَالَتْ: قَالَ: «لَيْسَ مِنَّا مَنْ سَلَقَ، وَحَلَقَ، وَخَرَقَ»

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 1866

کتاب: جنازے سے متعلق احکام و مسائل گریبان پھاڑنا حضرت یزید بن اوس سے روایت ہے کہ حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ بے ہوش ہوگئے تو ان کی ایک لونڈی (جو ان کے بچوں کی ماں بھی تھی) رونے لگی۔ جب وہ ہوش میں آئے تو اس سے فرمایا: کیا تجھے وہ بات نہیں پہنچی جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمائی ہے؟ (بعد میں) ہم نے اس لونڈی سے پوچھا تو اس نے بتایا کہ (انھوں نے فرمایا تھا) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’وہ شخص ہم میں سے نہیں جو (مصیبت کے موقع پر) چیے چلائے، بال مونڈے اور کپڑے پھاڑے۔‘‘