سنن النسائي - حدیث 1850
كِتَابُ الْجَنَائِزِ النَّهْيُ عَنْ الْبُكَاءِ عَلَى الْمَيِّتِ صحيح أَخْبَرَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ صُبَيْحٍ قَالَ سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ سِيرِينَ يَقُولُ ذُكِرَ عِنْدَ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ الْمَيِّتُ يُعَذَّبُ بِبُكَاءِ الْحَيِّ فَقَالَ عِمْرَانُ قَالَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
ترجمہ سنن نسائی - حدیث 1850
کتاب: جنازے سے متعلق احکام و مسائل میت پرآوازکے ساتھ رونے کی ممانعت حضرت محمد بن سیرین رحمہ اللہ فرماتے ہیں: حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہما کے پاس یہ بات ذکر کی گئی کہ میت کو زندہ لوگوں کے رونے سے عذاب ہوتا ہے تو عمران رضی اللہ عنہ کہنے لگے: یہ بات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمائی ہے۔