سنن النسائي - حدیث 1823

كِتَابُ الْجَنَائِزِ الدُّعَاءُ بِالْمَوْتِ صحيح الإسناد أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَفْصِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي قَالَ حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ عَنْ الْحَجَّاجِ وَهُوَ الْبَصْرِيُّ عَنْ يُونُسَ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تَدْعُوا بِالْمَوْتِ وَلَا تَتَمَنَّوْهُ فَمَنْ كَانَ دَاعِيًا لَا بُدَّ فَلْيَقُلْ اللَّهُمَّ أَحْيِنِي مَا كَانَتْ الْحَيَاةُ خَيْرًا لِي وَتَوَفَّنِي إِذَا كَانَتْ الْوَفَاةُ خَيْرًا لِي

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 1823

کتاب: جنازے سے متعلق احکام و مسائل موت کی دعاکرنا حضرت انس رضی اللہ عنہ سے منقول ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’موت کی نہ دعا کرو اور نہ اس کی خواہش ہی کرو۔ جس شخص کو لازماً (اس قسم کی) دعا کرنی ہی ہو تو وہ یوں کہے: [اللھم! احینی ماکاتب الحیاۃ خیرالی] ’’اے اللہ! جب تک میرے لیے زندگی بہتر ہے، مجھے زندہ رکھ اور جب وفات میرے لیے بہتر ہو تو مجھے فوت کر دے۔‘‘