سنن النسائي - حدیث 1809

كِتَابُ قِيَامِ اللَّيْلِ وَتَطَوُّعِ النَّهَارِ الِاخْتِلَافُ عَلَى إِسْمَعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ صحيح أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ حَبِيبٍ قَالَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ عَاصِمٍ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أُمِّ حَبِيبَةَ قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ صَلَّى فِي يَوْمٍ ثِنْتَيْ عَشْرَةَ رَكْعَةً سِوَى الْفَرِيضَةِ بَنَى اللَّهُ لَهُ أَوْ بُنِيَ لَهُ بَيْتٌ فِي الْجَنَّةِ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 1809

کتاب: رات کے قیام اور دن کی نفلی نماز کے متعلق احکام و مسائل اسماعیل بن ابوخالدکی بابت اختلاف حضرت ام حبیبہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جو آدمی ایک دن میں فرض نمازوں کے علاوہ بارہرکعات پڑھے گا، اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت میں گھر بنائے گا۔‘‘ یا (فرمایا:) ’’اس کے لیے جنت میں گھر بنا دیا جائے گا۔‘‘