سنن النسائي - حدیث 1798

كِتَابُ قِيَامِ اللَّيْلِ وَتَطَوُّعِ النَّهَارِ بَاب ثَوَابِ مَنْ صَلَّى فِي الْيَوْمِ وَاللَّيْلَةِ ثِنْتَيْ عَشْرَةَ رَكْعَةً سِوَى الْمَكْتُوبَةِ وَذِكْرِ اخْتِلَافِ النَّاقِلِينَ فِيهِ لِخَبَرِ أُمِّ حَيبَةَ فِي ذَلِكَ وَالِاخْتِلَافِ عَلَى عَطَاءٍ صحيح أَخْبَرَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَسَنِ قَالَ حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ قَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ قُلْتُ لِعَطَاءٍ بَلَغَنِي أَنَّكَ تَرْكَعُ قَبْلَ الْجُمُعَةِ اثْنَتَيْ عَشْرَةَ رَكْعَةً مَا بَلَغَكَ فِي ذَلِكَ قَالَ أُخْبِرْتُ أَنَّ أُمَّ حَبِيبَةَ حَدَّثَتْ عَنْبَسَةَ بْنَ أَبِي سُفْيَانَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ رَكَعَ اثْنَتَيْ عَشْرَةَ رَكْعَةً فِي الْيَوْمِ وَاللَّيْلَةِ سِوَى الْمَكْتُوبَةِ بَنَى اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 1798

کتاب: رات کے قیام اور دن کی نفلی نماز کے متعلق احکام و مسائل جوآدمی دن اور رات میں فرض نمازوں کےعلاوہ بارہ رکعات سنت پڑھے ‘ اسے کییا ثواب ملے گااور اس بارے میں حصرت ام حبیبہ رضی اللہ عنہا کی روایت نقل کرنے والوں کااختلا ف نیزحضرت عطاءکے شاگردو ں کااختلاف حضرت ابن جریج بیان کرتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے کہا: مجھے یہ بات پہنچی ہے کہ آپ جمعے سے پہلے بارہ رکعات پڑھتے ہیں۔ اس سلسلے میں آپ کو کون سی روایت پہنچی ہے؟ انھوں نے فرمایا: مجھے بتایا گیا ہے کہ حضرت ام حبیبہ رضی اللہ عنہا نے حضرت عنبسہ بن ابوسفیان کو کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمای: ’’جو آدمی دن اور رات میں فرض نمازوں کے علاوہ بارہ رکعات (سنت) پڑھے گا، اللہ عزوجل اس کے لیے جنت میں گھر بنائے گا۔‘‘
تشریح : ان بارہ رکعات سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد گزشتہ احادیث میں گزر چکی ہے۔ حضرت عطاء نے اسے عام سمجھا مگر یہ درست نہیں۔ ان بارہ رکعات سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد گزشتہ احادیث میں گزر چکی ہے۔ حضرت عطاء نے اسے عام سمجھا مگر یہ درست نہیں۔