سنن النسائي - حدیث 1781

كِتَابُ قِيَامِ اللَّيْلِ وَتَطَوُّعِ النَّهَارِ بَاب وَقْتِ رَكْعَتَيْ الْفَجْرِ وَذِكْرِ الِاخْتِلَافِ عَلَى نَافِعٍ صحيح أَخْبَرَنَا مَحْمُودُ بْنُ خَالِدٍ قَالَ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ عَنْ أَبِي عَمْرٍو عَنْ يَحْيَى قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو سَلَمَةَ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ خَفِيفَتَيْنِ بَيْنَ النِّدَاءِ وَالْإِقَامَةِ مِنْ صَلَاةِ الْفَجْرِ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 1781

کتاب: رات کے قیام اور دن کی نفلی نماز کے متعلق احکام و مسائل فجر کی دورکعت( سنت )کا (مسنون )وقت اور اس روایت میں نافع سے اختلاف حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فجر کی نماز کی اذان اور اقامت کے درمیان دو ہلکی رکعتیں پڑھا کرتے تھے۔
تشریح : تہجد کی لمبی لمبی رکعتوں کے بعد تو یہ رکعتیں واقعتاً ہلکی ہی معلوم ہوتی ہیں۔ اگرچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم انھیں بھی سکون و اطمینان سے ٹھہر ٹھہر کر ہی پڑھتے تھے مگر آپ قراءت ہلکی کرتے تھے، مثلاً: (قل یایھا الکفرون) اور (قل ھواللہ احد) تہجد کی لمبی لمبی رکعتوں کے بعد تو یہ رکعتیں واقعتاً ہلکی ہی معلوم ہوتی ہیں۔ اگرچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم انھیں بھی سکون و اطمینان سے ٹھہر ٹھہر کر ہی پڑھتے تھے مگر آپ قراءت ہلکی کرتے تھے، مثلاً: (قل یایھا الکفرون) اور (قل ھواللہ احد)