سنن النسائي - حدیث 1778

كِتَابُ قِيَامِ اللَّيْلِ وَتَطَوُّعِ النَّهَارِ بَاب وَقْتِ رَكْعَتَيْ الْفَجْرِ وَذِكْرِ الِاخْتِلَافِ عَلَى نَافِعٍ صحيح أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ عَنْ حَفْصَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ كَانَ إِذَا نُودِيَ لِصَلَاةِ الصُّبْحِ رَكَعَ رَكْعَتَيْنِ خَفِيفَتَيْنِ قَبْلَ أَنْ يَقُومَ إِلَى الصَّلَاةِ وَرَوَى سَالِمٌ عَنْ ابْنِ عُمَرَ عَنْ حَفْصَةَ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 1778

کتاب: رات کے قیام اور دن کی نفلی نماز کے متعلق احکام و مسائل فجر کی دورکعت( سنت )کا (مسنون )وقت اور اس روایت میں نافع سے اختلاف حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ جب صبح کی نماز کی اذان ہوتی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرض نماز کو جانے سے پہلے دو ہلکی رکعتیں پڑھتے تھے۔ یہ روایت حضرت سالم نے بھی (حضرت نافع کے بجائے) ابن عمر عن حفصۃ کی سند سے بیان کی ہے۔
تشریح : اب تک یہ روایت حضرت نافع کے واسطے سے ذکر کی گئی ہے، لیکن یہ روایت حضرت نافع کے ساتھی حضرت سالم بھی اسی سند سے بیان کرتے ہیں اب ان کی روایت ذکر کی جارہی ہے۔ اب تک یہ روایت حضرت نافع کے واسطے سے ذکر کی گئی ہے، لیکن یہ روایت حضرت نافع کے ساتھی حضرت سالم بھی اسی سند سے بیان کرتے ہیں اب ان کی روایت ذکر کی جارہی ہے۔