سنن النسائي - حدیث 1777

كِتَابُ قِيَامِ اللَّيْلِ وَتَطَوُّعِ النَّهَارِ بَاب وَقْتِ رَكْعَتَيْ الْفَجْرِ وَذِكْرِ الِاخْتِلَافِ عَلَى نَافِعٍ صحيح أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَكَمِ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ زَيْدِ بْنِ مُحَمَّدٍ قَالَ سَمِعْتُ نَافِعًا عَنْ ابْنِ عُمَرَ عَنْ حَفْصَةَ أَنَّهَا قَالَتْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا طَلَعَ الْفَجْرُ لَا يُصَلِّي إِلَّا رَكْعَتَيْنِ خَفِيفَتَيْنِ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 1777

کتاب: رات کے قیام اور دن کی نفلی نماز کے متعلق احکام و مسائل فجر کی دورکعت( سنت )کا (مسنون )وقت اور اس روایت میں نافع سے اختلاف حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا سے منقول ہے کہ جب فجر طلوع ہوتی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم صرف دو ہلکی رکعتیں پڑھتے تھے۔
تشریح : فجر طلوع ہونے کے بعد عام نوافل سورج بلند ہونے تک منع ہیں۔ صرف صبح کی دو سنتیں ہی مشروع ہیں۔ فرض نماز سے قبل، وہ اگر رہ جائیں تو نماز کے بعد بھی پڑھی جاسکتی ہیں اور کوئی نفل نماز جائز نہیں۔ فجر طلوع ہونے کے بعد عام نوافل سورج بلند ہونے تک منع ہیں۔ صرف صبح کی دو سنتیں ہی مشروع ہیں۔ فرض نماز سے قبل، وہ اگر رہ جائیں تو نماز کے بعد بھی پڑھی جاسکتی ہیں اور کوئی نفل نماز جائز نہیں۔