سنن النسائي - حدیث 1761

كِتَابُ قِيَامِ اللَّيْلِ وَتَطَوُّعِ النَّهَارِ بَاب وَقْتِ رَكْعَتَيْ الْفَجْرِ صحيح أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ عَنْ حَفْصَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ كَانَ إِذَا نُودِيَ لِصَلَاةِ الصُّبْحِ رَكَعَ رَكْعَتَيْنِ خَفِيفَتَيْنِ قَبْلَ أَنْ يَقُومَ إِلَى الصَّلَاةِ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 1761

کتاب: رات کے قیام اور دن کی نفلی نماز کے متعلق احکام و مسائل فجر کی سنتوں کا( مسنون )وقت حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ جب صبح کی اذان ہوتی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرض نماز کے لیے جانے سے پہلے دوہلکی رکعتیں پڑھا کرتے تھے۔
تشریح : اصل وقت یہی ہے، البتہ اگر کسی وجہ سے رہ جائیں تو فرض نماز پڑھنے کے بعد بھی پڑھی جاسکتی ہیں۔ اصل وقت یہی ہے، البتہ اگر کسی وجہ سے رہ جائیں تو فرض نماز پڑھنے کے بعد بھی پڑھی جاسکتی ہیں۔