سنن النسائي - حدیث 1760

كِتَابُ قِيَامِ اللَّيْلِ وَتَطَوُّعِ النَّهَارِ الْمُحَافَظَةُ عَلَى الرَّكْعَتَيْنِ قَبْلَ الْفَجْرِ صحيح أَخْبَرَنَا هَارُونُ بْنُ إِسْحَقَ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدَةُ عَنْ سَعِيدٍ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ زُرَارَةَ بْنِ أَوْفَى عَنْ سَعْدِ بْنِ هِشَامٍ عَنْ عَائِشَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ رَكْعَتَا الْفَجْرِ خَيْرٌ مِنْ الدُّنْيَا وَمَا فِيهَا

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 1760

کتاب: رات کے قیام اور دن کی نفلی نماز کے متعلق احکام و مسائل نمازفجرسے قبل دورکعت سنت پر پابندی کرنا حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے منقول ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’فجر کی دو سنتیں دنیا اور اس کی ہر چیز سے بہتر ہیں۔‘‘
تشریح : دنیا فانی ہے اور آخرت کا ثواب باقی، لہٰذا ان کا کوئی مقابلہ ہی نہیں، یعنی فجر کی دو سنتوں کا ثواب اس بات سے بہتر ہے کہ اسے ساری دنیا دے دی جائے، لہٰذا انھیں سفر میں بھی نہ چھوڑا جائے۔ دنیا فانی ہے اور آخرت کا ثواب باقی، لہٰذا ان کا کوئی مقابلہ ہی نہیں، یعنی فجر کی دو سنتوں کا ثواب اس بات سے بہتر ہے کہ اسے ساری دنیا دے دی جائے، لہٰذا انھیں سفر میں بھی نہ چھوڑا جائے۔