سنن النسائي - حدیث 1758

كِتَابُ قِيَامِ اللَّيْلِ وَتَطَوُّعِ النَّهَارِ الْمُحَافَظَةُ عَلَى الرَّكْعَتَيْنِ قَبْلَ الْفَجْرِ صحيح أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى قَالَ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ لَا يَدَعُ أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ قَبْلَ الظُّهْرِ وَرَكْعَتَيْنِ قَبْلَ الْفَجْرِ خَالَفَهُ عَامَّةُ أَصْحَابِ شُعْبَةَ مِمَّنْ رَوَى هَذَا الْحَدِيثَ فَلَمْ يَذْكُرُوا مَسْرُوقًا

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 1758

کتاب: رات کے قیام اور دن کی نفلی نماز کے متعلق احکام و مسائل نمازفجرسے قبل دورکعت سنت پر پابندی کرنا حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ظہر سے قبل چار رکعت (سنت مؤکدہ) اور فجر سے قبل دو رکعت سنت نہیں چھوڑتے تھے۔ یہ حدیث بیان کرنے والے شعبہ کے دوسرے شاگردوں نے عثمان بن عمر کی مخالفت کی ہے، یعنی انھوں نے (محمد بن منتشر اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے درمیان) مسروق کا ذکر نہیں کیا۔
تشریح : امام ابوجعفر طبری بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا اکثر عمل ظہر سے پہلے چار رکعت کا تھا۔ کبھی کبھار آپ دو رکعت بھی پڑھ لیتے تھے۔ مزید دیکھیے: (فتح الباری، تحت شرح الحدیث:۱۱۸۲) امام ابوجعفر طبری بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا اکثر عمل ظہر سے پہلے چار رکعت کا تھا۔ کبھی کبھار آپ دو رکعت بھی پڑھ لیتے تھے۔ مزید دیکھیے: (فتح الباری، تحت شرح الحدیث:۱۱۸۲)