كِتَابُ قِيَامِ اللَّيْلِ وَتَطَوُّعِ النَّهَارِ ذِكْرُ الِاخْتِلَافِ عَلَى شُعْبَةَ عَنْ قَتَادَةَ فِي هَذَا الْحَدِيثِ صحيح أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ زُرَارَةَ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الظُّهْرَ فَقَرَأَ رَجُلٌ بِسَبِّحْ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى فَلَمَّا صَلَّى قَالَ مَنْ قَرَأَ بِسَبِّحْ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى قَالَ رَجُلٌ أَنَا قَالَ قَدْ عَلِمْتُ أَنَّ بَعْضَهُمْ خَالَجَنِيهَا
کتاب: رات کے قیام اور دن کی نفلی نماز کے متعلق احکام و مسائل
قراءت وتر کی روایت میں قتادہ کےشاگرد شعبہ پر اختلاف کا ذکر
حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ظہر کی نماز پڑھائی۔ (آپ کے پیچھے) ایک آدمی نے سورۂ (سبح اسم ربک الاعلیٰ) (ہلکی سی آواز کے ساتھ) پڑھی۔ جب آپ نماز سے فارغ ہوئے تو فرمایا: ’’سورۂ (سبح اسم ربک الاعلیٰ) کس نے پڑھی؟ ایک آدمی نے کہا: میں نے۔ آپ نے فرمایا: ’’مجھے معلوم ہورہا تھا کہ کوئی شخص مجھے اشتباہ میں ڈال رہا ہے۔‘‘
تشریح :
جہری نماز میں اثنائے قراءت امام کے پیچھے فاتحہ کے سوا قراءت کرنا منع ہے۔ سری نماز میں زائد قراءت کی جاسکتی ہے مگر وہ کسی کو سنائی نہ دے ورنہ شور ہوسکتا ہے، نیز ایک آدمی کے اونچا پڑھنے سے امام یا ساتھیوں کو غلجان و اشتباہ ہوسکتا ہے اور دوسروں کو پریشان کرنا قطعاً جائز نہیں۔ قراءت کے علاوہ دیگر اور دوتسبیحات بھی دوسروں کو سنائی نہیں دینی چاہییں، البتہ نمازی اکیلا ہو تو مناسب آواز سے پڑھ سکتا ہے۔ فرض ہوں یا نفل، نماز سری ہو یا جہری اور قراءت ہو یا تسبیحات واوراد۔ واللہ اعلم۔