سنن النسائي - حدیث 1742

كِتَابُ قِيَامِ اللَّيْلِ وَتَطَوُّعِ النَّهَارِ ذِكْرُ الِاخْتِلَافِ عَلَى شُعْبَةَ عَنْ قَتَادَةَ فِي هَذَا الْحَدِيثِ صحيح أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ مَنْصُورٍ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ زُرَارَةَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبْزَى عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُوتِرُ بِسَبِّحْ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى وَقُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ وَقُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ فَإِذَا فَرَغَ قَالَ سُبْحَانَ الْمَلِكِ الْقُدُّوسِ ثَلَاثًا وَيَمُدُّ فِي الثَّالِثَةِ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 1742

کتاب: رات کے قیام اور دن کی نفلی نماز کے متعلق احکام و مسائل قراءت وتر کی روایت میں قتادہ کےشاگرد شعبہ پر اختلاف کا ذکر حضرت عبدالرحمن بن ابزیٰ رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں بیان فرماتے ہیں کہ آپ (سبح اسم ربک الاعلیٰ)، (قل یایھاالکفرون) اور (قل ھواللہ احد) کے ساتھ وتر پڑھا کرتے تھے، پھر جب فارغ ہوتے تو تین دفعہ [سبحان الملک القدوس] پڑھتے اور تیسری دفعہ آواز کھینچتے (لمبی کرتے) تھے۔