سنن النسائي - حدیث 174

صِفَةُ الْوُضُوءِ بَاب الْوُضُوءِ مِمَّا غَيَّرَتْ النَّارُ صحيح أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ يَعْقُوبَ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ قَالَ حَدَّثَنَا أَبِي عَنْ حُسَيْنٍ الْمُعَلِّمِ قَالَ حَدَّثَنِي يَحْيَىَ بْنُ أَبِي كَثِيرٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَمْرٍو الْأَوْزَاعِيِّ أَنَّهُ سَمِعَ الْمُطَّلِبَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حَنْطَبٍ يَقُولُ قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ أَتَوَضَّأُ مِنْ طَعَامٍ أَجِدُهُ فِي كِتَابِ اللَّهِ حَلَالًا لِأَنَّ النَّارَ مَسَّتْهُ فَجَمَعَ أَبُو هُرَيْرَةَ حَصًى فَقَالَ أَشْهَدُ عَدَدَ هَذَا الْحَصَى أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ تَوَضَّئُوا مِمَّا مَسَّتْ النَّارُ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 174

کتاب: وضو کا طریقہ آگ پر پکی ہوئی چیز کھانے سے وضو حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ کیا میں اس کھانے کی وجہ سے وضو کروں جسے میں اللہ کی کتاب میں حلال پاتا ہوں، صرف اس بنا پر کہ وہ آگ پر پکا ہے؟ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بہت سی کنکریاں جمع کیں اور فرمایا: ’’میں ان کنکریوں کی تعداد کے برابر گواہی دیتا ہوں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’آگ پر پکی ہوئی چیز (کھانے) سے وضو کرو۔‘‘