سنن النسائي - حدیث 1683

كِتَابُ قِيَامِ اللَّيْلِ وَتَطَوُّعِ النَّهَارِ وَقْتِ الْوِتْرِ صحيح أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ نَافِعٍ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ قَالَ مَنْ صَلَّى مِنْ اللَّيْلِ فَلْيَجْعَلْ آخِرَ صَلَاتِهِ وِتْرًا فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَأْمُرُ بِذَلِكَ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 1683

کتاب: رات کے قیام اور دن کی نفلی نماز کے متعلق احکام و مسائل وتر نماز کا وقت حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ جو شخص رات کو نفل نماز پڑھے تو وہ وتر آخر میں پڑھے کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس کا حکم دیتے تھے۔
تشریح : ان روایات سے معلوم ہوا کہ وتر عشاء کی نماز کے بعد طلوع فجر تک پڑھے جاسکتے ہیں، البتہ جسے تراویح وتہجد پڑھنی ہو تو وہ وتر کو اپنی نفل نماز کے آخر میں پڑھے، ابتدا یا درمیان میں نہ پڑھے۔ واللہ اعلم۔ ان روایات سے معلوم ہوا کہ وتر عشاء کی نماز کے بعد طلوع فجر تک پڑھے جاسکتے ہیں، البتہ جسے تراویح وتہجد پڑھنی ہو تو وہ وتر کو اپنی نفل نماز کے آخر میں پڑھے، ابتدا یا درمیان میں نہ پڑھے۔ واللہ اعلم۔