سنن النسائي - حدیث 1682

كِتَابُ قِيَامِ اللَّيْلِ وَتَطَوُّعِ النَّهَارِ وَقْتِ الْوِتْرِ صحيح أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ مَنْصُورٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ أَبِي حَصِينٍ عَنْ يَحْيَى بْنِ وَثَّابٍ عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ أَوْتَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ أَوَّلِهِ وَآخِرِهِ وَأَوْسَطِهِ وَانْتَهَى وِتْرُهُ إِلَى السَّحَرِ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 1682

کتاب: رات کے قیام اور دن کی نفلی نماز کے متعلق احکام و مسائل وتر نماز کا وقت حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وتر اول رات میں بھی پڑھے، درمیان رات میں بھی اور آخر رات میں بھی۔ آخری عمر میں آپ کے وتر آخر رات میں (فجر سے پہلے) ہوتے تھے۔