سنن النسائي - حدیث 1679

كِتَابُ قِيَامِ اللَّيْلِ وَتَطَوُّعِ النَّهَارِ بَاب الْحَثِّ عَلَى الْوِتْرِ قَبْلَ النَّوْمِ صحيح أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ثُمَّ ذَكَرَ كَلِمَةً مَعْنَاهَا عَنْ عَبَّاسٍ الْجُرَيْرِيِّ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا عُثْمَانَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ أَوْصَانِي خَلِيلِي صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِثَلَاثٍ الْوِتْرِ أَوَّلَ اللَّيْلِ وَرَكْعَتَيْ الْفَجْرِ وَصَوْمِ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ مِنْ كُلِّ شَهْرٍ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 1679

کتاب: رات کے قیام اور دن کی نفلی نماز کے متعلق احکام و مسائل سونے سے پہلے وتر پڑھنے کی تاکید حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ مجھے میرے دلی محبوب صلی اللہ علیہ وسلم نے تین باتوں کی تاکید فرمائی کہ شروع رات میں وتر پڑھ لیا کروں، فجر کی سنتوں کی پابندی کروں اور ہر مہینے میں تین نفلی روزے رکھوں۔