سنن النسائي - حدیث 1677

كِتَابُ قِيَامِ اللَّيْلِ وَتَطَوُّعِ النَّهَارِ بَاب الْأَمْرِ بِالْوِتْرِ صحيح أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَعِيلَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ عَنْ أَبِي نُعَيْمٍ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ عَاصِمِ بْنِ ضَمْرَةَ عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ الْوِتْرُ لَيْسَ بِحَتْمٍ كَهَيْئَةِ الْمَكْتُوبَةِ وَلَكِنَّهُ سُنَّةٌ سَنَّهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 1677

کتاب: رات کے قیام اور دن کی نفلی نماز کے متعلق احکام و مسائل نمازوتر کا حکم دیا گیا ہے حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ وتر کی نماز فرض نماز کی طرح واجب نہیں بلکہ یہ سنت (مؤکدہ) ہے جسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تمھارے لیے جاری فرمایا ہے۔
تشریح : چونکہ وتر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے جسے آپ نے کبھی ترک نہیں کیا، لہٰذا اسے بلاعذر ترک کرنا درست نہیں۔ چونکہ وتر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے جسے آپ نے کبھی ترک نہیں کیا، لہٰذا اسے بلاعذر ترک کرنا درست نہیں۔