سنن النسائي - حدیث 1670

كِتَابُ قِيَامِ اللَّيْلِ وَتَطَوُّعِ النَّهَارِ بَاب كَيْفَ صَلَاةُ اللَّيْلِ صحيح أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورٍ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ ابْنِ أَبِي لَبِيدٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى الْمِنْبَرِ يُسْأَلُ عَنْ صَلَاةِ اللَّيْلِ فَقَالَ مَثْنَى مَثْنَى فَإِذَا خِفْتَ الصُّبْحَ فَأَوْتِرْ بِرَكْعَةٍ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 1670

کتاب: رات کے قیام اور دن کی نفلی نماز کے متعلق احکام و مسائل رات کی نمازکس طرح پڑھی جا ئے؟ حضرت ابوسلمہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو منبر پر یہ فرماتے سنا جبکہ آپ سے رات کی نماز کے بارے میں پوچھا گیاتھا۔ (آپ نے فرمایا:) ’’دودوکرکے پڑھو۔ جب صبح کا خطرہ ہوتو ایک رکعت پڑھ لو۔‘‘