صِفَةُ الْوُضُوءِ تَرْكُ الْوُضُوءِ مِنْ مَسِّ الرَّجُلِ امْرَأَتَهُ مِنْ غَيْرِ شَهْوَةٍ صحيح أَخْبَرَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ قَالَ سَمِعْتُ الْقَاسِمَ بْنَ مُحَمَّدٍ يُحَدِّثُ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ لَقَدْ رَأَيْتُمُونِي مُعْتَرِضَةً بَيْنَ يَدَيْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي فَإِذَا أَرَادَ أَنْ يَسْجُدَ غَمَزَ رِجْلِي فَضَمَمْتُهَا إِلَيَّ ثُمَّ يَسْجُدُ
کتاب: وضو کا طریقہ آدمی اپنی عورت کو بعیر شہوت کے ہاتھ لگائے تو وضو واجب نہیں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: (یوں سمجھو کہ) تم مجھے دیکھ رہے ہو کہ میں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے لیٹی ہوتی اور اللہ کے رسول نماز پڑھتے ہوتے۔ جب آپ سجدہ کرنے کا ارادہ فرماتے تو میرا پاؤں ہاتھ سے دباتے، میں پاؤں سکیڑ لیتی، پھر آپ سجدہ فرماتے۔