سنن النسائي - حدیث 1647

كِتَابُ قِيَامِ اللَّيْلِ وَتَطَوُّعِ النَّهَارِ كَيْفَ يَفْعَلُ إِذَا افْتَتَحَ الصَّلَاةَ قَائِمًا وَذِكْرُ اخْتِلَافِ النَّاقِلِينَ عَنْ عَائِشَةَ فِي ذَلِكَ صحيح أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ بُدَيْلٍ وَأَيُّوبُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَقِيقٍ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي لَيْلًا طَوِيلًا فَإِذَا صَلَّى قَائِمًا رَكَعَ قَائِمًا وَإِذَا صَلَّى قَاعِدًا رَكَعَ قَاعِدًا

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 1647

کتاب: رات کے قیام اور دن کی نفلی نماز کے متعلق احکام و مسائل جب نفل نماز کھڑے ہو کر شروع کرے تو کس طرح کرے ؟ نیزحضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے یہ روایت نقل کرنے والوں میں اختلاف کاذکر حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رات کو بہت دیر تک نماز پڑھتے رہتے۔ جب آپ کھڑے ہوکر نماز شروع فرماتے تو رکوع بھی کھڑے ہوکر ہی فرماتے اور جب بیٹھ کر نماز شروع فرماتے تو رکوع بھی بیٹھ کر ہی فرماتے۔