سنن النسائي - حدیث 1590

كِتَابُ صَلَاةِ الْعِيدَيْنِ ذَبْحُ الْإِمَامِ يَوْمَ الْعِيدِ وَعَدَدُ مَا يَذْبَحُ صحيح أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الْحَكَمِ عَنْ شُعَيْبٍ عَنْ اللَّيْثِ عَنْ كَثِيرِ بْنِ فَرْقَدٍ عَنْ نَافِعٍ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ أَخْبَرَهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَذْبَحُ أَوْ يَنْحَرُ بِالْمُصَلَّى

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 1590

کتاب: نماز عیدین کے متعلق احکام و مسائل امام عید کے دن لو گو ں کے سا منے قربانی کرئے اور کتنے جانور قربان کرے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے بتایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عیدگاہ میں قربانی کیا کرتے تھے۔
تشریح : لوگوں کے سامنے یا عیدگاہ میں قربانی ذبح کرنے کا مقصد لوگوں کو قربانی پر ابھارنا ہے۔ قول کے بعد عملاً بھی، لہٰذا یہ مستحب ہے مگر لازم نہیں۔ اسی طرح دو جانور ذبح کرنا بھی ضروری نہیں، ایک بھی کافی ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک جانور اپنی اور اپنے آل کی طرف سے اور ایک اپنی امت کی طرف سے ذبح فرمایا کرتے تھے۔ (صحیح مسلم، الاضاحی، حدیث:۱۹۶۷) امت کی طرف سے قربانی کی بابت بعض علماء یوں فرماتے ہیں کہ وہ آپ کا خاصہ ہے جس میں امت کے لیے آپ کی اقتدا جائز نہیں۔ دیکھیے: (ارواءالغلیل:۴؍۳۵۴) امام پر قربانی تبھی ہے اگر وہ قربانی کی طاقت رکھتا ہو۔ امام مالک رحمہ اللہ کے نزدیک ایسے امام کے پیچھے نماز عید نہیں پڑھنی چاہیے جو قربانی نہیں کرسکتا یا نہیں کرتا مگر جمہور اہل علم اس کے قائل نہیں کیونکہ امامت کے لیے تقویٰ اور علم اور شرط ہیں، نہ کہ مالدار ہونا۔ بہرصورت امام قربانی کرنے والا ہو اورعلانیہ لوگوں کے سامنے قربانی کرے تو اچھی بات ہے۔ واللہ اعلم۔ لوگوں کے سامنے یا عیدگاہ میں قربانی ذبح کرنے کا مقصد لوگوں کو قربانی پر ابھارنا ہے۔ قول کے بعد عملاً بھی، لہٰذا یہ مستحب ہے مگر لازم نہیں۔ اسی طرح دو جانور ذبح کرنا بھی ضروری نہیں، ایک بھی کافی ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک جانور اپنی اور اپنے آل کی طرف سے اور ایک اپنی امت کی طرف سے ذبح فرمایا کرتے تھے۔ (صحیح مسلم، الاضاحی، حدیث:۱۹۶۷) امت کی طرف سے قربانی کی بابت بعض علماء یوں فرماتے ہیں کہ وہ آپ کا خاصہ ہے جس میں امت کے لیے آپ کی اقتدا جائز نہیں۔ دیکھیے: (ارواءالغلیل:۴؍۳۵۴) امام پر قربانی تبھی ہے اگر وہ قربانی کی طاقت رکھتا ہو۔ امام مالک رحمہ اللہ کے نزدیک ایسے امام کے پیچھے نماز عید نہیں پڑھنی چاہیے جو قربانی نہیں کرسکتا یا نہیں کرتا مگر جمہور اہل علم اس کے قائل نہیں کیونکہ امامت کے لیے تقویٰ اور علم اور شرط ہیں، نہ کہ مالدار ہونا۔ بہرصورت امام قربانی کرنے والا ہو اورعلانیہ لوگوں کے سامنے قربانی کرے تو اچھی بات ہے۔ واللہ اعلم۔