سنن النسائي - حدیث 1588

كِتَابُ صَلَاةِ الْعِيدَيْنِ الصَّلَاةُ قَبْلَ الْعِيدَيْنِ وَبَعْدَهَا صحيح أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ الْأَشَجُّ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ قَالَ أَنْبَأَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَدِيٍّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ يَوْمَ الْعِيدِ فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ لَمْ يُصَلِّ قَبْلَهَا وَلَا بَعْدَهَا

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 1588

کتاب: نماز عیدین کے متعلق احکام و مسائل عیدین سےپہلےاور بعدنفل نماز؟ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم عید کے دن باہر نکلے اور دورکعتیں پڑھیں۔ ان (دورکعت) سے پہلے یا ان کے بعد کوئی (نفل) نماز نہیں پڑھی۔
تشریح : دورکعتوں سے مراد عید کی دورکعتیں ہیں نماز عید سے پہلے اور بعد میں نفل نماز پڑھنے یا نہ پڑھنے سے متعلق بحث پیچھے گزر چکی ہے، تاہم نماز عید کے بعد واپس گھر آکر نوافل پڑھنے کی اجازت ہے کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عید کی نماز کے بعد گھر میں دو رکعت پڑھنا ثابت ہے۔ واللہ اعلم۔ مزید دیکھیے، حدیث:۱۵۶۲ کے فوائدومسائل اور اسی کتاب کا ابتدائیہ۔ دورکعتوں سے مراد عید کی دورکعتیں ہیں نماز عید سے پہلے اور بعد میں نفل نماز پڑھنے یا نہ پڑھنے سے متعلق بحث پیچھے گزر چکی ہے، تاہم نماز عید کے بعد واپس گھر آکر نوافل پڑھنے کی اجازت ہے کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عید کی نماز کے بعد گھر میں دو رکعت پڑھنا ثابت ہے۔ واللہ اعلم۔ مزید دیکھیے، حدیث:۱۵۶۲ کے فوائدومسائل اور اسی کتاب کا ابتدائیہ۔