سنن النسائي - حدیث 1574

كِتَابُ صَلَاةِ الْعِيدَيْنِ الْخُطْبَةُ عَلَى الْبَعِيرِ حسن أَخْبَرَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي زَائِدَةَ قَالَ أَخْبَرَنِي إِسْمَعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ عَنْ أَخِيهِ عَنْ أَبِي كَاهِلٍ الْأَحْمَسِيِّ قَالَ رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ عَلَى نَاقَةٍ وَحَبَشِيٌّ آخِذٌ بِخِطَامِ النَّاقَةِ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 1574

کتاب: نماز عیدین کے متعلق احکام و مسائل اونٹ پر خطبہ دینا حضرت ابوکاہل احمسی رضی اللہ عنہ سے منقول ہے، فرماتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اونٹنی پر سوار خطبہ ارشاد فرماتے دیکھا جبکہ ایک حبشی (سیدنا حضرت بلال رضی اللہ عنہ) نے اونٹنی کی مہار تھام رکھی تھی۔
تشریح : اس روایت میں عید کا ذکر نہیں جبکہ مسند احمد: (۴؍۳۰۶) میں صراحت ہے کہ آپ لوگوں سے عید کا خطبہ ارشاد فرما رہے تھے۔ یہ بھی ممکن ہے کہ امام صاحب کا استدلال عموم سے ہو۔ بنابریں لوگ زیادہ ہوں اور آواز سب تک نہ پہنچتی ہو یا امام و خطیب نظر نہ آتا ہو تو جانور پر سوار ہوکر بھی خطبہ دیا جاسکتا ہے۔ یا کسی اور اونچی چیز پر، البتہ قصداً منبر عیدگاہ میں لے جانا درست نہیں کہ یہ تکلف میں شمار ہوگا۔ اس روایت میں عید کا ذکر نہیں جبکہ مسند احمد: (۴؍۳۰۶) میں صراحت ہے کہ آپ لوگوں سے عید کا خطبہ ارشاد فرما رہے تھے۔ یہ بھی ممکن ہے کہ امام صاحب کا استدلال عموم سے ہو۔ بنابریں لوگ زیادہ ہوں اور آواز سب تک نہ پہنچتی ہو یا امام و خطیب نظر نہ آتا ہو تو جانور پر سوار ہوکر بھی خطبہ دیا جاسکتا ہے۔ یا کسی اور اونچی چیز پر، البتہ قصداً منبر عیدگاہ میں لے جانا درست نہیں کہ یہ تکلف میں شمار ہوگا۔