سنن النسائي - حدیث 1565

كِتَابُ صَلَاةِ الْعِيدَيْنِ بَاب صَلَاةِ الْعِيدَيْنِ قَبْلَ الْخُطْبَةِ صحيح أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ أَنْبَأَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبَا بَكْرٍ وَعُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا كَانُوا يُصَلُّونَ الْعِيدَيْنِ قَبْلَ الْخُطْبَةِ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 1565

کتاب: نماز عیدین کے متعلق احکام و مسائل عیدین کی نماز خطبےسے قبل پڑھنا حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت ابوبکر و عمر رضی اللہ عنہما عیدین میں نماز خطبے سے قبل پڑھا کرتے تھے۔
تشریح : یہ بات متفق علیہ ہے۔ بنوامیہ نے اپنے دور میں خطبہ نماز سے پہلے کردیا تھا مگر یہ شاہی حکم ان کی حکومت ختم ہونے کے ساتھ ہی ختم ہوگیا۔ بقا سنت ہی کو ہے۔ یہ بات متفق علیہ ہے۔ بنوامیہ نے اپنے دور میں خطبہ نماز سے پہلے کردیا تھا مگر یہ شاہی حکم ان کی حکومت ختم ہونے کے ساتھ ہی ختم ہوگیا۔ بقا سنت ہی کو ہے۔