سنن النسائي - حدیث 1563

كِتَابُ صَلَاةِ الْعِيدَيْنِ تَرْكُ الْأَذَانِ لِلْعِيدَيْنِ صحيح أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ عَنْ عَطَاءٍ عَنْ جَابِرٍ قَالَ صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي عِيدٍ قَبْلَ الْخُطْبَةِ بِغَيْرِ أَذَانٍ وَلَا إِقَامَةٍ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 1563

کتاب: نماز عیدین کے متعلق احکام و مسائل عیدین کےلیے اذان نہ کہنا حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں نماز عید، خطبے سے قبل اذان اور اقامت کے بغیر پڑھائی۔
تشریح : سنت یہی ہے کیونکہ اذان و اقامت پانچ وقت کی فرض نمازوں اور جمعۃ المبارک کے لیے ہے جیسا کہ متعدد احادیث سے پتہ چلتا ہے۔ غرض عیدین میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ عمل نہ تھا، اس لیے اس کا نہ کرنا ہی سنت ہے۔ واللہ اعلم۔ سنت یہی ہے کیونکہ اذان و اقامت پانچ وقت کی فرض نمازوں اور جمعۃ المبارک کے لیے ہے جیسا کہ متعدد احادیث سے پتہ چلتا ہے۔ غرض عیدین میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ عمل نہ تھا، اس لیے اس کا نہ کرنا ہی سنت ہے۔ واللہ اعلم۔