سنن النسائي - حدیث 1554

كِتَابُ صَلَاةِ الْخَوْفِ كِتَاب صَلَاةِ الْخَوْفِ صحيح أَخْبَرَنَا أَبُو حَفْصٍ عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ عَنْ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ صَالِحِ بْنِ خَوَّاتٍ عَنْ سَهْلِ بْنِ أَبِي حَثْمَةَ فِي صَلَاةِ الْخَوْفِ قَالَ يَقُومُ الْإِمَامُ مُسْتَقْبِلَ الْقِبْلَةِ وَتَقُومُ طَائِفَةٌ مِنْهُمْ مَعَهُ وَطَائِفَةٌ قِبَلَ الْعَدُوِّ وَوُجُوهُهُمْ إِلَى الْعَدُوِّ فَيَرْكَعُ بِهِمْ رَكْعَةً وَيَرْكَعُونَ لِأَنْفُسِهِمْ وَيَسْجُدُونَ سَجْدَتَيْنِ فِي مَكَانِهِمْ وَيَذْهَبُونَ إِلَى مَقَامِ أُولَئِكَ وَيَجِيءُ أُولَئِكَ فَيَرْكَعُ بِهِمْ وَيَسْجُدُ بِهِمْ سَجْدَتَيْنِ فَهِيَ لَهُ ثِنْتَانِ وَلَهُمْ وَاحِدَةٌ ثُمَّ يَرْكَعُونَ رَكْعَةً رَكْعَةً وَيَسْجُدُونَ سَجْدَتَيْنِ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 1554

کتاب: نماز کے خوف سے متعلق احکام و مسائل نماز خوف سے متعلق احکام ومسائل حضرت سہل بن ابی حثمہ رضی اللہ عنہ سے نماز خوف کے بارے میں روایت ہے کہ امام قبلہ رخ کھڑا ہو، اور مقتدیوں میں سے ایک گروہ اس کے ساتھ کھڑا ہو جائے اور دوسرا گروہ دشمن کے مقابل ان کی طرف منہ کرکے کھڑا رہے۔ تو امام پہلے گروہ کو ایک رکعت پڑھادے، پھر وہ اپنی جگہ کھڑے ہوکر دوسری رکعت کے رکوع سجدے ادا کرلیں۔ اور دوسروں کی جگہ چلے جائیں اور وہ آجائیں تو امام انھیں بھی رکوع اور دو سجدے پڑھادے۔ اس طرح امام کی دو رکعتیں ہوجائیں گی اور ان کی ایک رکعت، پھر وہ خود دوسری رکعت کے رکوع اور دو سجدے ادا کرلیں۔ یہ صورت اجمالاً اور صراحتاً پیچھے گزر چکی ہے۔ دیکھیے حدیث نمبر: ۱۵۳۷ اور ۱۵۳۸۔