كِتَابُ صَلَاةِ الْخَوْفِ كِتَاب صَلَاةِ الْخَوْفِ صحيح أَخْبَرَنَا أَبُو حَفْصٍ عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ عَنْ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ صَالِحِ بْنِ خَوَّاتٍ عَنْ سَهْلِ بْنِ أَبِي حَثْمَةَ فِي صَلَاةِ الْخَوْفِ قَالَ يَقُومُ الْإِمَامُ مُسْتَقْبِلَ الْقِبْلَةِ وَتَقُومُ طَائِفَةٌ مِنْهُمْ مَعَهُ وَطَائِفَةٌ قِبَلَ الْعَدُوِّ وَوُجُوهُهُمْ إِلَى الْعَدُوِّ فَيَرْكَعُ بِهِمْ رَكْعَةً وَيَرْكَعُونَ لِأَنْفُسِهِمْ وَيَسْجُدُونَ سَجْدَتَيْنِ فِي مَكَانِهِمْ وَيَذْهَبُونَ إِلَى مَقَامِ أُولَئِكَ وَيَجِيءُ أُولَئِكَ فَيَرْكَعُ بِهِمْ وَيَسْجُدُ بِهِمْ سَجْدَتَيْنِ فَهِيَ لَهُ ثِنْتَانِ وَلَهُمْ وَاحِدَةٌ ثُمَّ يَرْكَعُونَ رَكْعَةً رَكْعَةً وَيَسْجُدُونَ سَجْدَتَيْنِ
کتاب: نماز کے خوف سے متعلق احکام و مسائل
نماز خوف سے متعلق احکام ومسائل
حضرت سہل بن ابی حثمہ رضی اللہ عنہ سے نماز خوف کے بارے میں روایت ہے کہ امام قبلہ رخ کھڑا ہو، اور مقتدیوں میں سے ایک گروہ اس کے ساتھ کھڑا ہو جائے اور دوسرا گروہ دشمن کے مقابل ان کی طرف منہ کرکے کھڑا رہے۔ تو امام پہلے گروہ کو ایک رکعت پڑھادے، پھر وہ اپنی جگہ کھڑے ہوکر دوسری رکعت کے رکوع سجدے ادا کرلیں۔ اور دوسروں کی جگہ چلے جائیں اور وہ آجائیں تو امام انھیں بھی رکوع اور دو سجدے پڑھادے۔ اس طرح امام کی دو رکعتیں ہوجائیں گی اور ان کی ایک رکعت، پھر وہ خود دوسری رکعت کے رکوع اور دو سجدے ادا کرلیں۔
تشریح :
یہ صورت اجمالاً اور صراحتاً پیچھے گزر چکی ہے۔ دیکھیے حدیث نمبر: ۱۵۳۷ اور ۱۵۳۸۔
یہ صورت اجمالاً اور صراحتاً پیچھے گزر چکی ہے۔ دیکھیے حدیث نمبر: ۱۵۳۷ اور ۱۵۳۸۔