سنن النسائي - حدیث 1539

كِتَابُ صَلَاةِ الْخَوْفِ كِتَاب صَلَاةِ الْخَوْفِ صحيح أَخْبَرَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ مَسْعُودٍ عَنْ يَزِيدَ بْنِ زُرَيْعٍ قَالَ حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَالِمٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى بِإِحْدَى الطَّائِفَتَيْنِ رَكْعَةً وَالطَّائِفَةُ الْأُخْرَى مُوَاجِهَةُ الْعَدُوِّ ثُمَّ انْطَلَقُوا فَقَامُوا فِي مَقَامِ أُولَئِكَ وَجَاءَ أُولَئِكَ فَصَلَّى بِهِمْ رَكْعَةً أُخْرَى ثُمَّ سَلَّمَ عَلَيْهِمْ فَقَامَ هَؤُلَاءِ فَقَضَوْا رَكْعَتَهُمْ وَقَامَ هَؤُلَاءِ فَقَضَوْا رَكْعَتَهُمْ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 1539

کتاب: نماز کے خوف سے متعلق احکام و مسائل نماز خوف سے متعلق احکام ومسائل حضرت سالم اپنے والد (حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما) سے بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک گروہ کو ایک رکعت پڑھائی جبکہ دوسرا گروہ دشمن کے بالمقابل تھا، پھر یہ (پہلا گروہ) ان کی جگہ چلا گیا اور وہ آگئے۔ آپ نے ان کو دوسری رکعت پڑھا دی، پھر آپ نے سلام پھیر دیا، پھر یہ کھڑے ہوئے اور اپنی دوسری رکعت پڑھی، پھر وہ کھڑے ہوئے اور انھوں نے اپنی دوسری رکعت اپنے طور پر پڑھ لی۔
تشریح : اس روایت میں روایت نمبر ۱۵۳۷ والی صورت ہی ہے اور اپنی اپنی ایک ایک رکعت پڑھنے میں مذکورہ دونوں طریقے ممکن ہیں۔ اس روایت میں روایت نمبر ۱۵۳۷ والی صورت ہی ہے اور اپنی اپنی ایک ایک رکعت پڑھنے میں مذکورہ دونوں طریقے ممکن ہیں۔