سنن النسائي - حدیث 1523

كِتَابُ الِاسْتِسْقَاءِ بَاب الْجَهْرِ بِالْقِراءَةِ فِي صَلَاةِ الِاسْتِسْقَاءِ صحيح أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عَبَّادِ بْنِ تَمِيمٍ عَنْ عَمِّهِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ فَاسْتَسْقَى فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ جَهَرَ فِيهِمَا بِالْقِرَاءَةِ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 1523

کتاب: بارش کے وقت دعا کرنے سے متعلق احکام و مسائل نماز استسقاء میں بلند آواز سے قراءت کرنا حضرت عباد بن تمیم کے چچا سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم (مدینہ منورہ سے) باہر نکلے، بارش کی دعا کی، پھر دو رکعتیں پڑھیں اور ان میں بلند آواز سے قراءت کی۔
تشریح : مخصوص نمازیں (فرض نمازوں کے علاوہ) جو باجماعت پڑھی جاتی ہیں، خواہ دن کے وقت ہوں، ان میں قراءت جہراً ہی ہوتی ہے، مثلاً: جمعہ، عیدین، نمازکسوف، نمازاستسقاء اور یہی انسب ہے۔ مخصوص نمازیں (فرض نمازوں کے علاوہ) جو باجماعت پڑھی جاتی ہیں، خواہ دن کے وقت ہوں، ان میں قراءت جہراً ہی ہوتی ہے، مثلاً: جمعہ، عیدین، نمازکسوف، نمازاستسقاء اور یہی انسب ہے۔